Khamoshi kya hai ? Beautiful Heart Touching Lines About Silence Khamoshi .
خاموشی
جب انسان اپنی وقعت کھودے تو اسکے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے ، وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کر سکتی ، ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہو سکتی ، الفاظ کبھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلاسکتے ۔ ہاں خاموشی مزید تزلیل سے بچا سکتی ہے ۔
خاموشی ایک زبان ہے جسے ہر کوئی اپنے ڈھنگ سے بولتا ہے ۔ خاموشی بولتی ہیء نہیں چختی بھی ہے ۔ پکارتی اور لتاڑتی بھی ہے ۔
محبوبہ خاموش رہے تو ناراضی ،
محبوب خاموش رہے تو بزدلی ،
والدین خاموش رہیں تو مجبوری ،
اولاد خاموش رہے تو سعادت مندی،
انسان خاموش رہے تو بے بسی ،
انسانیت خاموش رہے تو بے حسی ،
قوم خاموش رہے تو مظلومیت ،
حکمران خاموش رہے تو سیاست ،
یہ خاموشی سکہ رائج الوقت ہے ۔ جب بھی رائج ہوتی ہے تو کسی کو خرید لیتی ہے یا کسی کو بیچ دیتی ہے ۔ لیکن یہ ہمیشہ رائج نہیں ہوتی ۔ خس موقع اور خص وقت پر استمعال کی جاتی ہے ۔ اس لئے کم بولنے اور ذیادہ سننے والے کو عقلمند کہا جاتا ہے ۔ خاموشی ایک عظیم نعمت ہے بالخصوص اس موام پر جہاں اختلاف زیادہ آواز نلند کرے ، علم کی کمی ہو اور دلیل کی کوئی وقعت نہ ہو ۔
جب انسان خود سے مخاطب ہونے لگتا ہو تو دوسروں سے خاموشی اختیار کرنے لگتا ہے ۔ خاموش انسان خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں ۔ خاموشی خود ایک راز ہے اور ہر صاحب اسرار خود خاموش رہنا پسند کرتا ہے ۔
جانتے ہو اذیت کیا ہے ؟
کہنے کو تو بہت کچھ ہونا مگر خموش رہنا ۔ خاموشیاں کبھی بے وجہ نہیں ہوتی ، کچھ درد ایسے بھی ہوتے ہیں جو آواز چھین لیتے ہیں ۔ خاموشی گونج ہے سناٹوں کی آواز ہے رِستے زخموں کی ، چیخ ہے شکستہ دلوں کی اور فریاد ہے مظلوموں کی ۔
صبر خموشی اور لاتعلقی بہترین انتقام ہے ۔ ٹوٹنے والے انسان کی ذبان میں ہی نہیں بلکہ روح میں بھی خاموشی اترجاتی ہے ۔کسی کے ساتھ لڑنا جھگڑنا انسان کے وقار میں کمی لاتا ہے ، لوگوں کو اپنی خاموشی سے ڈراوَ ۔
خاموشی دانا کا زیور اور احمق کا بھرم ہے ۔
جو انسان جتنا خاموش رہتا ہے وہ اپنی عزت کو اتنا ہی محفوظ رکھتا ہے ۔
خاموشی ایک بہترین عادت ہے ، خاص کر تب جب آپ جاہلوں میں گھرے ہو ۔ خاموشی تعلق توڑنے کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ کچھ باتوں کا جواب صرف خاموشی ہے ۔ اور خاموشی بہت خوبصورت جواب ہے ۔
خاموشیاں بے وجہ نہیں ہوتی ، کچھ تو برداشت کیا ہوتا ہے ۔ بامعنی خاموشی ہزار بہتر ہے ، بے معنی لفظوں سے ۔ ہر خاموشی ہاں نہیں ہوتی کوئی گلہ بھی ہو سکتی ہے ۔ کیا ہماری گہری خاموشی کسی کو یہ بتانے کےلئے کافی نہیں کہ انہوں نے اچھا نہیں کیا ۔
اپنے خلاف باتیں خاموشی سے سنو اور جواب وقت پر چھوڑ دو ۔ ایک اچھا تعلق ہوا کی طرح ہوتا ہے جو خاموش ہوتا ہے مگر ہمیشہ آپ کے پاس رہتا ہے ۔ جب احساس خاموش ہو جائیں تو ضمیر تو مر جاتا ہے اور یہ وہ وفات ہے جس کی خبر نہیں ہوتی ۔
جو انسان تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کرسکے ، اسکے سامنے ذبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے ۔ ہمیشہ اُس وقت بولیں جب آپ کو احساس ہو کہ آپ کے الفاظ جو آپ کہنے جارہے ہیں آپ کی خاموشی سے ذیادہ خوبصورت ہیں ۔
جب درد حد سے ذیادہ بڑھ جائے تو انسان روتا نہیں خموش ہو جاتا ہے ۔
دو چیزیں انسان کی کمزوری ظاہر کرتی ہیں ، جہاں بولنا ہو وہاں خاموش رہنا اور جہاں خاموش رہنا ہو وہاں بولنا ۔ تم جتنا ذیادہ خاموش رہو گے اتنا ذیادہ سننے کے قابل ہو گے ۔ خاموشی بہت کچھ کہتی ہے کان لگا کر نہیں دل لگا کر سنو ۔ کبھی کبھار حق پر رہنے کے باوجود خاموش رہنا پڑتا ہے ، اس لئے نہیں کہ تم ڈرتے ہو ، اس لئے کہ تمہیں رشتے بحث سے ذیادہ پیارے ہوتے ہیں۔ اگر لوگ اپنی گفتگو سے غیبت ، تمہت اور بہتان نکال دیں تو باقی صرف خاموشی رہ جاتی ہے جو ایک بہترین عبادت ہے ۔ وہ اللہ ہی تو ہے جو دل کی خاموشی بھی سمجھ لیتا ہے ۔
Silence
When man loses his time, the best refuge for him is silence, explanation can never prove true, humility can never be changed, words can never return a man to his lost place. Yes, silence can prevent further silence.Silence is a language that everyone speaks in their own language. There is no silence when speaking silently. There is also a call and a kick.
Angry if the girlfriend is silent,
If the beloved remains silent, the cowardly,
If parents stay silent,
If the offspring remain silent,
If people are silent, helpless,
If humanity remains silent, indifference,
If the nation remains silent, oppression,
If the rulers are silent, politics,
This silent coin is currently in operation. Whenever it launches it buys or sells to someone. But this is not always the case. It is used on occasion and on time. That is why a person who speaks less and hears more is considered wise. Silence is a great blessing, especially on a wax where disagreement is too loud, lack of knowledge and no logic.
When a person begins to address himself, he begins to be quiet with others. Silent humans are as deep as silent water. Silence itself is a mystery and everyone loves to remain silent.
Do you know what is annoying?
There is so much to say but be silent. Silence is never a cause, there are some pains that take away the sound. Silence is echoing, the voice of the saints is the voice of wounds, the screams are of broken hearts and the cry of the oppressed.Patience and detachment are the best revenge. Silence arises not only in the language of a broken human being but also in the spirit.
Silence is the embellishment of the wise and the delusion of fools.
The quieter a person is, the more he preserves his honor.
Silence is a good habit, especially when you are ignorant. Silence is the biggest tool in breaking the bond. The answer to some things is simply silence. And silence is the beautiful answer.
Silence is not without reason, what is tolerated. Meaningless silence is a thousand times better than meaningless words. Not all silence is yes, there can be a flock. Isn't our deep silence enough to tell someone they didn't do well?
Listen quietly against yourself and leave the answer in time. A good relationship is like a wind that is silent but always with you. When the emotions are silenced, the conscience dies and it is a death that is not known.
To speak to a person in the silence of a person who cannot measure your distress in silence is just a waste of words. Always speak when you realize that the words you are about to say are more beautiful than your silence.
When the pain goes beyond the threshold, the person does not cry.
Two things indicate the weakness of a human being, where to speak is to remain silent and where to remain silent. The more you are silent the more you will be able to hear. Silence says a lot, and don't listen. Sometimes you have to be quiet despite being on the right, not because you are afraid, because you love relationships more than debate. If people remove anger, slander and slander from their conversation, then all that remains is silence, which is a great worship. It is Allah who understands the silence of the heart.
No comments:
Post a Comment