Tujhy Ishq Ho Khuda Karay / Sad Poetry
تجھے عشق ہو خدا کرے
کوئی جھ کو اس سے جدا کرے
تیری آنکھ پر نم رہا کرے
تو اس کی باتیں کیا کرے
تو اس کی باتیں سنا کرے
اسے دیکھ کر تو رک پڑے
وہ نظر جھکا کر چلا کرے
تو ملن کی ہر پل دعا کرے
تیرے خواب بکھریں ٹوٹ کر
تو کرچی کرچی چنا کرے
تو نگر نگر پھرا کرے
تو گلی گلی صدا کرے
تجھے عشق ہو پھر یقین ہو
اسے تسبیحوں پر پڑھا کرے
میں کہں عشق ڈھونگ ہے
تو نہیں نہیں کہا کرے
No comments:
Post a Comment